Sunday 13 April 2014

پہلا سعودی پاکستان فرینڈ شپ پروگرام اسمٰعیل ایوارڈ و آڈیٹوریم چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوا۔ جھنڈے پکڑ کر طلبا نے ثقافتی شو پیش کیا۔ دونوں ممالک کے قومی نغموں کی دھنیں بجائی گئیں۔ فرقاہ نگم نے بہترین پرفارمنس پیش کی۔ مسلم ورلڈ کانگریس کے عہدیدار ڈاکٹر تنویر زمان نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پوری دنیا سے انوکھے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو خوش آمدید کہا پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر نے کہا دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ ورلڈ مسلم کانگریس کے صدر ڈاکٹر عبداللہ عمر نصیف دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں تنظیم کے کردار پر روشنی ڈالی۔ سفیر احمد الطیب نے کہا عرصہ دراز سے دونوں ممالک میں ترقیاتی و دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ جدہ چیمبر آف کامرس کے اسسٹنٹ سیکرٹری محی الدین یحییٰ کلیم نے کہا دونوں ممالک میں کاروباری تعلقات مزید بڑھیں گے۔ راجہ ظفر الحق نے کہا پاکستان ہر حال میں سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ ڈاکٹر علی القامدی نے بھی خطاب کیا۔ ہزاروں افراد نے شرکت کی تعریفی ایوارڈز سپانسرز سینرجی میڈیکل کالج، مدرار انٹرپرائزز، نظریہ پاکستان ٹرسٹ، المصریہ یونیورسل ایئر لائنز، جدہ چیمبر آف کامرس، میڈیا پارٹنر عرب نیوز اور اردو نیوز کو دیا گیا۔ پروگرانم کی میزبانی ڈاکٹر حسن الگوہتاص اور سمیع احمد نے کی۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN