Tuesday 1 April 2014

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ارکان ،وزراء ،مذہبی شخصیات ، دانشوروں اور عام شہریوں نے حال ہی میں مقرر شدہ ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے ان کی بیعت کرلی ہے اور انھیں نئے منصب پر فائز ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔حلف برداری کی پْروقارتقریب سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں منعقد ہوئی ہے جس میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس میں شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے حلف لیا اور سعودی ارباب اقتدار وسیاست اور علم ودانش نے ان سے بیعت کے ذریعے اظہار وفاداری کیا۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN