Thursday 3 April 2014

پی آئی اے کا گریڈ 6 کا ملازم مقصود حسین لاہور ائرپورٹ پر گریڈ8 سکیورٹی مینجر کے عہدے کو ’’انجوائے‘‘ کر رہا ہے۔ لاہور میں تعینات پی آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کے بھائی گریڈ 6 کے مقصود حسین کے پاس سکیورٹی مینجر تعیناتی کا کوئی لیٹر نہیں۔ مگر وہ عملاً بطور سکیورٹی مینجر کام کر رہا ہے۔ مقصود حسین کے باس پی آئی اے کا ایک سفید کیری ڈبہ سے جس پر پی آئی اے کا ’’رنگ‘‘ ختم کیا جا چکا ہے کیونکہ یہ کیری ڈبہ اب ائرپورٹ پر استعمال ہونے کی بجائے مقصود حسین کے ذاتی استعمال میں ہے اور وہ اسے جوہر ٹائون جانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس ’’لمبے سفر‘‘ کیلئے 200 لٹر ماہانہ کا پٹرول خصوصی طور پر منظور کیا گیا ہے۔ پی آئی اے لاہور ائرپورٹ کے ذرائع کے مطابق مقصود حسین گروپ 8 کی مکمل سہولیات انجوائے کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں پیپلزیونٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری حسین عباسی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے خسارے میں جانے کی وجہ سے ایسے اللے تلے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN