Thursday 10 April 2014

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں گزشتہ چار ماہ سے وزیر دفاع ہوں ،دیانتداری سے ذمہ داری ادا کررہا ہوں، میری تقریر جو دکھائی جارہی ہے وہ جون 2006ء کی ہے، ہم نے جنرل ضیاء کا ساتھ دیا تھا اس پر میں نے معافی مانگی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ جون 2006ء کے بعد سے آج تک سوچ میں بڑی تبدیلی آئی ہے، فوج نے جمہوریت کو پنپنے دیا اور سسٹم کو چلنے دیا۔ میری تقریر آج کی صورتحال کے حوالے سے نہیں تھی۔ 2006ء کی تقریر کا ایک بیک گرائونڈ تھا وہ اس وقت کے ماحول میں تھی۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN