Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Thursday, 20 March 2014
سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ صالح الفوزان نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے کھلے بوفے پر پابندی کے لئے کوئی فتویٰ جاری کیا ہے۔ ان کے بقول انہوں نے تو صرف یہ کہا تھا کھلے بوفوں میں کھانے کی مقدار کا تعین کیا جانا چاہئے تاکہ لوگ ''نامعلوم'' مقدار کو خرید نہ کریں۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق گذشتہ ہفتے میڈیا پر آنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا شیخ صالح الفوزان نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے قرآن ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا بوفے میں کھلے عام کھانا خلاف اسلام ہے۔ بوفے میں کھانے کی مقدار کو فروخت سے پہلے واضح کیا جانا چاہئے اور خریدار کو پتا ہونا چاہئے وہ کیا خرید کررہا ہے۔ شیخ صالح نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں اس رپورٹ کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا یہ مجھ سے منسوب کیا گیا ہے میں نے بوفے کی ممانعت کردی ہے۔ یہ ایک کھلا جھوٹ ہے جو خیال آرائی پر مبنی اور من گھڑت ہے۔ انہوں نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ مجھ سے بعض ریستورانوں میں بوفوں میں پیش کئے جانے والے کھانوں کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment