Tuesday 1 October 2013

صحافتی عملے کا کام لوگوں تک خبریں پہنچانا ہوتا ہے

ویسے تو صحافتی عملے کا کام لوگوں تک خبریں پہنچانا ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں کہ خبر دینے خود ہی خبروں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ ایک فارم ہاؤ س میں ہونے والے انٹرویو کے دوران ہوا جب ایک شرارتی گھوڑے نے کیمرہ مین کو ایسا تنگ کیا کہ بیچارے کا وہاں کھڑا ہونا محال کر دیا۔یہ نٹ کھٹ گھوڑاکبھی تو اس کی شرٹ پکڑ کر کھینچتا تو کبھی اس کے کان پر کاٹنے کی کوشش کرتا اور نوجوان بھاری بھرکم کیمرے کے بوجھ کی وجہ سے کچھ کر بھی نا پایا۔اب یہ تو نہیں معلوم کہ یہ گھوڑا ویسے ہی کیمرہ مین کو تنگ کرنے کے موڈ میں تھا یا ٹی وی پر آنے کے لئے یہ سب کیا لیکن اس کی شرارتوں بھری یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN