Thursday 3 October 2013

کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے سمیت 31 سرکاری اداروں کے نجکاری کا فیصلہ کیا ہے

کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے سمیت 31 سرکاری اداروں کے نجکاری کا فیصلہ کیا ہے ، ان ا داروں کے 26 فی صد حصص فروخت کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں 31 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اداروں کے 26 فی صد حصص فروخت کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق جن اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ان میں پی آئی اے ، پاکستان اسٹیل ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اور یو بی ایل سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض کمپنیوں کا انتظامی امور بھی نجی شعبے کے حوالے کردیا جائے گا۔اجلاس میں یو بی ایل اور ایم سی بی کے مزید 26 فی صد حکومتی حصص فروخت کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN