Sunday, 22 September 2013

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انھیں افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت اور قوم کی خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انھیں افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت اور قوم کی خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے،بدقسمتی سے ایسے واقعات مذاکرات کیلیے نیک شگون نہیں،طالبان سے مذاکرات کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔لندن میں میڈیا سے بات چئت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے طالبان سے مذاکرات کی بات اچھی نیت سے کی،افسوس کہ امن کیلیے عوام کی سوچ اور خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے،قوم کی نمایندگی کی سوچ آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پشاور گرجا گھر میں دھماکے جیسے واقعات مذاکرات کیلئے نیک شگون نہیں،ایسے حملے کرنے والے ملک کے دشمن ہیں،شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مشاورت سے کیاجائے گا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ پشاور کے چرچ پر حملے جیسا واقعہ کوئی بھی انسانی دل رکھنے والا شخص ایسا کام نہیں کرسکتا اور دہشت گرد ایسے واقعات سے پاکستان کے عزم کو کمزورکرنا چاہتے ہیں

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN