Sunday 22 September 2013

…بھارت کے معروف اداکارامیتابھ بچن نے لیجنڈری فنکار دلیپ کمار کی جلدصحت یابی کیلیے دعا کی ہے

…بھارت کے معروف اداکارامیتابھ بچن نے لیجنڈری فنکار دلیپ کمار کی جلدصحت یابی کیلیے دعا کی ہے ۔امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ انکا سائرہ بانو سے مسلسل رابطہ ہے اور لوگوں کی دعاوٴں کی وجہ سے دلیپ کمار جلد گھر منتقل ہوجائیں گے۔ یہ بات امیتابھ بچن نے جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے ہونے والے ایک پروگرام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ دلیپ کمار دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث ان دنوں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اس سے پہلے ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن نے کہا تھا کہ دلیپ کمارعظیم فنکار ہیں۔انکی ایشور سے یہی دعا ہے کہ وہ دلیپ کمار سے ہمیشہ کوسوں پیچھے رہیں،۔ انہوں نے دلیپ صاحب کو ہمیشہ اپنا آئیڈیل مانا ہے۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے یہی سمجھتے ہیں کہ وہ دلیپ کمار صاحب کے قریب پہنچ ہی نہیں سکتے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN