Wednesday 18 September 2013

جیو انٹرٹینمنٹ

جیو انٹرٹینمنٹ سریلی آوازوں کی تلاش اورینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم پاکستان آئیڈل فراہم کر رہا ہے۔اس شو کے لیے آڈیشنز کا آغاز اسلام آباد سے ہوگا۔ اسلام آباد کے سینٹورس مال میں پاکستان آئیڈل کی آڈیشنز کے آغاز سے قبل پروموشنل ایکٹیویٹیز کا اہتمام کیا گیا جن میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ”پاکستان آئیڈل“ کے لیے آڈیشن دارالحکومت میں شروع ہوں گے جس کے بعد سلیکشن ٹیمز دوسرے بڑے شہروں کا رخ بھی کریں گی ۔پروموشنل ایونٹ کے شرکاء نے پاکستان میں اس شو کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور اسپونسرز کے اسٹالز کے ساتھ ساتھ پاکستان آئیڈل اسٹیج پر بھی اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔ شو کا حصہ بننے کی خواہش رکھنے والے افراد ایک ایس ایم ایس کے ذریعے اوڈیشن کے لیے رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔ آئیڈل، اسپیس، شناختی کارڈ نمبر اسپیس اور شہر کا نام لکھ کر 436 پر ایس ایم ایس کیجیے اور بے پناہ شہرت اور ڈھیروں قیمتی انعامات جیتنے کا یہ موقع ہاتھ سے نہ جانیں دیں

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN