Saturday 21 September 2013

سعودی شہزادی، انسانی سمگلنگ کے الزامات سے بری

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے جمعے کے روز اس وقت سعودی شہزادی پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات برخاست کر دئیے جب سرکاری وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ عدالت میں سعودی شہزادی پر لگے الزامات ثابت کرنے سے قاصر ہیں۔

بیالیس سالہ سعودی شہزادی مشائیل ایلے بین پر گذشتہ برس مئی میں کینیا سے تعلق رکھنے والی اپنی ملازمہ کو جبری طور پر امریکہ لانے، اس کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لینے اور دن میں سولہ گھنٹے کام کرنے کے عوض ماہانہ 220 ڈالر بطور تنخواہ دینے اور ہفتے میں سات دن کام کرانے کے الزامات عائد تھے۔

ریاست کیلی فورنیا میں سینٹا اینا میں عدالتی فیصلے کے بعد سعودی شہزادی مسکراتے ہوئے عدالت سے باہر نکلیں۔

سعودی شہزادی  مشائیل ایلے بین سعودی شہزادے عبدالرحمنٰ بن نصیر بن عبدالعزیز ال سعود کی  اہلیہ ہیں، جنہیں گذشتہ برس کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کے جنوبی مشرقی مضافاتی علاقے اروین میں واقع اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر انسانی سمگلنگ کے الزامات لگائے گئے تھے۔

مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ کیس اس وقت منظر ِ عام پر آیا جب کینیا سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ ملازمہ سعودی شہزادی کے گھر سے بھاگنے میں کامیاب ہوئی

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN