Saturday, 21 September 2013

دنیا بھر میں آج دماغی بیماری ”الزائمر“ کا دن منایا جارہا ہے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد

 دنیا بھر میں آج دماغی بیماری ”الزائمر“ کا دن منایا جارہا ہے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد اس مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں، جنہیں انتہائی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ الزائمر ایک دماغی مرض ہے ، جسے بڑی عمر کا مرض بھی کہا جاتا ہے، اس میں انسان بھولنے کی پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے، ایک نئی اسٹڈی کے نتیجے میں پتہ چلا ہے کہ خراب نیند بھی الزائمر کی نشانی ہوسکتی ہے۔ الزائمر کی نشانیوں میں شامل یادداشت میں کمی اور خیالات کے واضح نہ ہونے کے بارے میں لوگوں کو اس وقت پتہ چلتا ہے جب خاصی دیر ہوچکی ہوتی ہے، تب تک دماغ کا ایک بڑا حصہ نقص سے دوچار ہوچکا ہوتا ہے۔ یعنی اس وقت تک اس کا علاج بہت مشکل حتیٰ کہ ناممکن ہوچکا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محققین چاہتے ہیں کہ اس کے بارے میں جلد از جلد پتہ چل جائے۔اکثر اوقات الزائمر کی بیماری 65 برس سے زائد عمر کے افراد پر حملہ آور ہوتی ہے،لیکن یہ اس سے پہلے بھی ہو سکتی ہے۔ ایک جائزے کے مطابق 2050ء تک دنیا بھر میں ہر 8 افراد میں سے ایک اس مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے، ان افراد کو خصوصی توجہ اور احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN