Thursday, 19 September 2013

صدر بشارالاسد کے خلاف بغاوت میں دہشتگردوں کا ساتھ دینے والوں کا سلسلہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں تک پھیل گیاہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دو پاکستانیوں سمیت 4افراد کو گرفتارکرلیاہے

شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف بغاوت میں دہشتگردوں کا ساتھ دینے والوں کا سلسلہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں تک پھیل گیاہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دو پاکستانیوں سمیت 4افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ برطانیہ کی پولیس نے ایسکس میں چھاپہ مار کرخاتون سمیت دو افراد کو گرفتارکیا ہے۔ ایک شخص کی عمر ستائس برس ہے جبکہ خاتون کی عمر چھبیس برس ہے۔ دونوں افراد پر شام میں دہشتگردی کے لیے تیاری کرنے اورلوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، جبکہ ایسٹ لندن اور لنکاشائر میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، دوگاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔برطانوی حکام پیر کو پورٹ آف ڈوور Dover سے پہلے ہی دو پاکستانی نثراد برطانوی شہریوں کو گرفتار کرچکے ہیں جن میں سے ایک کی عمر بائیس اور دوسرے کی عمر انتیس برس ہے جن سے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے تھے۔ملزم تاحال لندن میں زیر حراست ہیں۔برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیوکے سابق سربراہ پہلے ہی حکومت کو خبردار کرچکے ہیں کہ برطانیہ سے انتہاپسند افراد عرب ممالک جاکردہشتگردی میں شریک ہورہے ہیں۔برطانیہ میں بعض حلقوں نے صورتحال پر تشویش ظاہرکی ہے اورخدشہ ظاہرکیاہے کہ یہ دہشتگردبرطانیہ واپس آکر بھی انتہاپسندکارروائیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN