Friday 20 September 2013

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپورخان )بیبو( 21ستمبر کواپنی 33ویں سالگرہ منائینگی۔

بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپورخان )بیبو( 21ستمبر کواپنی 33ویں سالگرہ منائینگی۔ 21ستمبر 1980کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں بالی ووڈ کے نامور کپور خاندان میں جنم لینے والی کرینہ نے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم 2000میں فلم "رفیوجی "کے ذریعے رکھا جس میں ناقدین نے انکی کارکردگی کو بے حد سراہا ۔2001میں فلم "مجھے کچھ کہنا ہے" سے باکس آفس پر بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی کرینہ نے اجنبی،اشوکا،کبھی خوشی کبھی غم،چمیلی،دیو،اومکارہ،جب وی میٹ،گول مال، تھری ایڈیٹس،باڈی گارڈ، را ون اورہیروئن سمیت مختلف فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو کیلئے کرینہ کپور خان کے آئٹم سونگ "فیویکول سے" نے جہاں حال ہی میں سال کا بہترین آئٹم سونگ اور بہترین آئٹم گرل کا خطاب بیبو کو دلوایا وہیں اُنکی پولیٹیکل تھرلر فلم ستیا گرھا نے بھی باکس آفس پر شاندار برنس کیا۔گزشتہ سال16اکتوبر کو پٹودی کے نواب اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیساتھ ازداوجی بندھن میں منسلک ہونے والی کرینہ کپور خان عرف بیبو شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ منانے جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب اُنکی پہلی ویڈنگ اینورسری کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔کرینہ کی آنے والی فلموں میں عمران خان کیساتھ کرن جوہر بینر کی فلم "گوری تیرے پیار میں "شامل ہے جبکہ اپنے شوہر سیف علی خان کی فلم ہیپی اینڈنگ میں وہ بحیثیت مہمان اداکارہ جلوہ گر ہونگی

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN