Saturday, 21 September 2013

تاوان وصول کرنے کے باوجود 11 سالہ بچے کو قتل کرنے والا اسکا عزیز نکلا

گوجرانوالہ میں تاوان وصول کرنے کے باوجود 11 سالہ بچے کو قتل کرنے والا اسکا عزیز نکلا ۔پولیس نے مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او گوجرانوالہ راجہ رفعت مختار نے پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ سات ستمبر کو شاہین آباد سے 11 سالہ عتیق کو اغواء کرکے 12 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا، ملزمان نے ڈھائی لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد عتیق کو قتل کرکے لاش ملتان کے کھیتوں میں پھینک دی ۔ ملزمان کو فون کالز پر ٹریس کیا گیا ایک ملزم اکمل ہلاک ہونے والے بچے کا قریبی عزیز نکلا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ عتیق کو چھوڑنا چاہتے تھے لیکن میرے دیگر ساتھیوں نے ذور ڈالا کہ یہ بچہ تمام کو پھنسا دے گا جس پر گلہ دبا کر اسکو پہلے روز ہلاک کر دیا، ملزم اکمل کے تمام ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا 

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN