Friday 25 September 2015

حج کے دوران بھگدڑ مچنے سے مرنے والوں کی شناخت ہونا شروع ہو گئی ہے ایران:131 بھگدڑ کے باعث مرنے والوں میں اب تک سب سے زیادہ تعداد ایرانی باشندوں کی سامنے آئی ہے، اور اس حادثے میں ایران کے 131 حاجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایرانی کے رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب پر سکیورٹی کے مناسب اقدامات نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارت: 14 اطلاعات کے مطابق بھارت کے 14 شہری اس حادثے میں مارے گئے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ جدہ میں ہندوستانی سفارت کار نے حادثے میں 14 ہندوستانیوں کے مارے جانے اور 13 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اب سعودی حکام ان اعداد و شمار کی تصدیق کریں گے۔ پاکستان: 7 پاکستان کے مذہبی امور کی وزرات کی ویب سائٹ پر منیٰ حادثے میں کم سے کم سات پاکستانیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر مرنے والوں کی تفصیلات مع پاسپورٹ نمبر شائع کر دی گئی ہیں۔ ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق چھ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کیپموں میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ پر شائع فہرست کے مطابق کراچی کے حفصہ شعیب اور زرین نسیم، میرپور کی سیدہ نرجس شہناز ، دالبدین کے بی بی زینب، نور محمد، محمد اسلم اور بی بی مدینہ شامل ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کوہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہسپتالوں کا دورہ کریں۔ ترکی: 4 انڈونیشیا: 3 کینیا: 3 مرنے والوں میں بعض حاجیوں کا تعلق نائجر اور چاڈ سے بھی ہے تاہم ان کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN