Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Thursday, 26 March 2015
سعودی عرب نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید فضائی بمباری کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں الدیلامی ایئر بیس اور اس سے ملحقہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ سعودی فضائیہ نے یمن کے صدارتی کمپلیکس اور باغیوں کے دیگر ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں سعودی عرب کے ساتھ قطر، کویت، بحرین اور یو اے ای بھی شامل ہیں جب کہ امریکا نے بھی حوثی باغیوں کے خلاف اتحادیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے، امریکا حوثی باغیوں کے خلاف اتحادیوں کو انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔ امریکا میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے یمن میں فضائی آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نےیمن کے صدر کی مدد کی درخواست پر باغیوں کے خلاف کارروائی کی اور اس آپریشن میں ہمیں امریکا سمیت دیگر اتحادی ممالک کا تعاون بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے گزشتہ روز یمن کے شہر عدن میں واقع سب سے بڑے فضائی اڈے پر بھی قبضہ کر لیا تھا جب کہ جنوری میں صدارتی محل پر قبضہ کر کے صدر عبدالربوہ منصور ہادی کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے صدر منصور ہادی کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment