Saturday, 24 January 2015

سعودی عرب میں ویزے کے بغیر مزدوری کرنیوالے 30 پاکستانیوں کو سعودی حکومت نے قید میں رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کردیا۔ امیگریشن حکام کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے 30 پاکستانی عمرہ ادائیگی کی غرض سے سعودی عرب گئے جو محنت مزدوری کرتے ہوئے سعودی حکام کے شکنجے میں آگئے۔ سعودی قانون کے مطابق پکڑے جانے والے پاکستانیوں کو قید میں رکھنے کے بعد سعودی ائیرلائنز کی پرواز سات تین دو کے ذریعے جدہ سے لاہور ڈی پورٹ کردیا گیا۔ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد مذکورہ افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN