Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Monday, 20 October 2014
ہوسکتا ہے کہ آنے والے سال میں سعودی عرب دس سال سے کم عمر کے بچوں پر حج کا فریضہ ادا کرنے پر پابندی عائد کردے۔ یہ اطلاع مقامی اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر سے لی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے اس ضمن میں سوچ و بچار شروع کردی ہے تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس سخت اقدام کے اٹھائے جانے کے پیچھے جو وجوہات ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ کروڑوں کی تعداد میں دنیا بھر سے اکٹھے ہوئے مسلمانوں کے اس ہجوم میں بچوں کی حفاظت کرنا ایک مسئلہ ہے اور دوسرا طبی نکتہ نظر سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہاں بچے انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور و حج سعودی عرب کے مطابق سینکڑوں لاپتہ بچوں کو ان کے والدین تک پہنچانا ایک مسئلہ بن گیا ہے اس سال ملنے والے لاپتہ بچوں کی بڑی تعداد چھ سال سے کم عمرکی تھی۔ حج پر آنے والے زائرین کی اکثریت اپنے بچوں کو ہمراہ لاتی ہے، ایسے لوگوں میں سب سے زیادہ تناسب برطانیہ سے آنے والے مسلمانوں کی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment