Saturday, 4 October 2014

سعودی عرب کے علاقے الجوف میں خاتون نے دوسری شادی رچانے والے خاوند کو گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا ہے۔العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکو رہ خاتون اپنے خاوند کی دوسری خاتون سے شادی پر نالاں تھی اور اس نے اس شادی کے چند روز کے بعد ہی اپنے شوہر اور اس کی نوبیاہتا د±لھن پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔خاوند کو متعدد گولیاں لگی تھیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے اور اس کی دوسری بیوی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں مردوں کو بیک وقت چار تک شادیاں کرنے کی اجازت ہے لیکن بعض اوقات دوسری یا تیسری شادی بیوی کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے اس خاوند کی طرح مرد حضرات کے لیے مشکلات کا سامان لے کر بھی آتی ہے اور ان کے ہنستے بستے گھر اجڑ جاتے ہیں


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN