Friday, 10 October 2014

لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کی روانگی میں تاخیر سے تنگ آئے ہوئے مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے ”گو نواز گو“ کے نعرے لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کو صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا تاہم 8 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پرواز روانہ نہ ہوسکی اور مسافر ایئرپورٹ پر پرواز کی روانگی کا انتظار کررہے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نیا وقت دینے کے بعد پرواز کے مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہی ”گو نواز گو“ کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی ہی سے اسلام آباد جانے والی ایک پرواز میں 2 ارکان پارلیمنٹ کے باعث ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی تھی جس پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے دونوں ارکان کو طیارے سے باہر نکال دیا تھا۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN