Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Friday, 10 October 2014
مدینہ منورہ میں زائرین کے لئے خصوصی کثیر المنزلہ رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کے لئے 55ارب ریال کی لاگت سے شاہ عبد اللہ سٹی برائے حجاج کے پہلے مرحلے پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے -یہ شہر 16لاکھ مربع میٹر اراضی پر پھیلا ہو گا اور 100کثیر المنزلہ رہائشی ٹاورز کا تعمیراتی منصوبہ دوسال میں مکمل ہو گا -یہ منصوبہ مسجد نبوی کے مغرب میں تین کلومیٹر دور واقع اراضی پر شروع کیا گیاہے جو مسجد میقات سے بھی تین کلومیٹر اور تاریخ اسلام کی سب سے پہلی مسجد قبا سے 900میٹر کے فاصلے پر ہے -مدینہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان نے بتایا ہے کہ شاہ عبد اللہ نے وزارت خزانہ کو اس منصوبے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے -اس منصوبے کا نام دارالھجرہ رکھا گیا ہے- یہاں تعمیر کئے جانے والے 100ٹاورز میں سے 20انتظامی مقاصد کے لئے جبکہ 80رہائشی مقاصد کے لئے استعمال ہوں گے-ہر عمارت کی 30منزلیں ہوں گی -یہاں 76فور سٹار اور چھے فائیوسٹا ر ہوٹل قائم کئے جائیں گے جن کے 40ہزار کمروں میں مدینہ منورہ کی زیارت کے لئے آنے والے دو لاکھ افراد کے قیام کا انتظام ہو گا -منصوبے کے تحت 400بستروں کا ایک ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ 84ہزار افراد کو روزانہ مسجد نبوی آنے جانے کی سہولت مہیا کرنے کے لئے ایلی ویٹڈ ٹرین اور ریلوے سٹیشن بھی تعمیر کیا جائے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment