Saturday, 27 September 2014

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے جدہ میں سعودی پرچم لہرانے والے لمبے بانس کو دنیا کے سب سے بڑے فلیگ پول کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے ۔ سعودی حکومت کی طرف سے شہزادہ مشعل بن مجید نے چوراسیویں قومی دن کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب کی صدارت کی۔ 171.4میٹر لمبا یہ بانس جس پر 1.635 مربہ میٹر سعودی جھنڈا لہرا رہا ہے حرمین شریفین اسکوائر میں نصب ہے اور 26000 مربہ میٹر کا علاقہ گھیرے ہوئے ہے۔گینز بک آف ورلڈریکارڈ کے سرکاری عہدیدار پریون پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلیگ پول ریکارڈ قائم کرنے کے لئے ضروری تمام خصوصیات کا حامل ہے انہوںنے جدہ میونسپلٹی اور عبداللطیف جمیل کمیونٹی کے رضا کاروں کی اس کامیاب منصوبے کی دیکھ بھال کرنے پر تعریف بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر میں خود کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ ہماری قوم کے لئے ایک عظیم دن ہے اور اللہ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے ہم پر اپنی رحمتیں نازل کیں۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN