Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Monday, 19 May 2014
19 مئی 2014 (20:32) جدہ(بیورورپورٹ)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے معذور سعودی نوجوان کی قسمت کھول دی۔ ابراہیم نامی سعودی نوجوان ڈیڑح سال قبل ایک حادثے میں معذور ہوگیا تھا۔ کئی ماہ سے گھر والوں نے بھی اس کی طبیعت پوچھنا چھوڑ دی اور سرجری کرانے کی رقم اس کے پاس نہ تھی، ایسے میں اس نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کی جس میں اپنے چند ”فالورز“ سے درخواست کی کہ آکر اس کی عیادت کرلیں۔ اس کا خیال تھا کہ شاید کوئی اس سے ملنے آجائے، لیکن اس کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تو جیسے طوفان آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سعودی عرب کا سب سے زیادہ ری ”ٹویٹ“ کئے جانے والا پیغام بن گیا۔ صرف 24 گھنٹوں میں اسے دو لاکھ سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا اور پھر ”کنگ خالد یونیورسٹی ہسپتال“ میں تو جیسے ملاقاتیوں کا تانتا بندھ گیا۔ ہسپتال کو بالآخر تمام ملاقاتیوں پر پابندی عائد کرنا پڑی، اسی طرح لوگوں نے اس کے علاج کے لئے درکار ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی خطیر رقم بھی عطیہ کردی۔ اب ابراہیم سرجری کے لئے جرمنی جائے گا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment