Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Thursday, 24 September 2015
ے کی اطلاعات ہیں جس میں ایک پاکستانی زاہد گل بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمی جمرات کے دوران مکتب نمبر 93 کے قریب اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث 150حاجیوں کے شہید ہونے کی جبکہ 400حاجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں،مکتب نمبر 93 میں زیادہ تر الجزائر سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام مقیم ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو منیٰ جنرل ہسپتال پہنچانے کاسلسلہ شروع کر دیاہےجبکہ زخمیوں کو موبائل ہسپتالوں میں طبی امداد بھی جارہی ہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ بھگدڑ کے نتیجے میں مزید حاجیوں کے شہید ہونے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت انتہائی تشویشنا ک بتائی جارہی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ شہید ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت سامنے آ گئی ہے جس کا نام زاہد گل ہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منی میں اس وقت درجہ حرارت 41 سنٹی گریڈ ہے جس کے باعث گرمی کی شدت بھی زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ منٰی کا مقام مکہ سے باہر پانچ کلو میٹر دور واقعہ ہے جہاں حاجی مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں۔حج کے دوران یہ دوسر بڑا ناخوشگوار واقعہ ہے اس سے قبل کرین حادثہ میں 109عازمین شہید ہوئے تھے جبکہ متعدد حاجج زخمی ہوئے تھے اور آج دوسرے حادثے میں بھگدڑ مچنے سے 100 حجاج شہید ہو گئے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment