Tuesday 10 February 2015

ہائیکورٹ کی جانب سے تلور کے شکار پر پابندی کے باوجود سعودی شاہی خاندان کا وفد اس نایاب پرندے کے شکار کیلئے بلوچستان میں موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے متعدد افراد بلوچستان میں نایاب پرندے تلور کا شکار کرنے میں مصروف ہیں اور ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام کے علم میں معاملہ ہونے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ دوسری جانب حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ غیرملکی وفد سفارتی مشن پر ہے اور تلور کا شکار نہیں کر رہا۔ واضح رہے کہ تلور کے غیر قانونی شکار کے باعث اس کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے جس کے پیش نظر انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے تلور کو ”ریڈ لسٹ“ میں شامل کر رکھا ہے اور اس کا شکار غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN