Friday, 30 January 2015

سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحساء میں دو امریکی شہریوں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک زخمی ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی اطلاع کے مطابق مشرقی صوبے کے ضلع الاحساء میں امریکیوں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ان پر کس نے فائرنگ کی ہے۔زخمی امریکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں دارالحکومت الریاض میں ایک مسلح شخص نے دو امریکیوں پر فائرنگ کردی تھی جس سے ایک امریکی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ان دونوں پر الریاض کے مشرق میں واقع ایک پیٹرول اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تھا۔ سعودی پولیس نے بعد میں اس حملے کے الزام میں ایک پچیس سالہ سعودی نوجوان کو گرفتار کر لیا تھا۔وہ امریکا میں پیدا ہوا تھا اور ان دونوں امریکیوں کے ساتھ ایک ادارے میں کام کرچکا تھا مگر اس کو اس کے کردار کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔ نومبرمیں الاحساء ہی میں یوم عاشور کے م؛وقع پر مسلح حملہ آوروں نے شیعہ مسلک کے سات افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔سعودی فورسز نے اس حملے کے الزام میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا اور یہ یقین ظاہر کیا تھا کہ بیرون ملک سے دولت اسلامی (داعش) کے جنگجوؤں نے اس حملے کا حکم دیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN