Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Saturday, 31 January 2015
بیرون ملک اعلیٰ تعیلم کے لیے سرکاری سکالر شپ کا حصول یقینی بنانے کے لیے سعودی طالبات نے پہلے شادی کرنے کو حکمت عملی کے طور پر اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ایسی طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو بیرون ملک تعلیم کا ارادہ رکھتی ہیں اور اپنی شادی اس مقصد کے لیے جلد کرنے کا رجحان رکھتی ہیں۔ سعودی حکام نے اس رجحان کے دیگر مضمرات کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے کیونکہ ایسی طالبات جلد بازی میں بیرون ملک شادیوں کو بھی ترجیحاً دیکھ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے سعودی طلبہ و طالبات کے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم پانے کے لیے جس غیر معمولی حوصلہ افزائی کا اہتمام بڑے پیمانے پر سکالر شپس کے اجرا سے کیا گیا تھا۔ اس سے اب تک ہزاروں طلبہ طالبات فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اعلیٰ تعیلم پانے کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ بندو بست بھی کیا گیا تھا کہ بیرون ملک تعلیم کی خواہش مند سعودی طالبات کے ساتھ شرعی تقاضے کے مطابق کسی محرم کا بیرون ملک جانا یا موجود ہونا بھی لازم ہو گا۔ سعودی فرمانروا نے طالبات کے متعلقہ محرم رشتوں کے بھی بیرون ملک ہوتے ہوئے ان کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سہولت سے اب تک ہزاروں طالبات فائدہ اٹھا چکی ہیں۔ لیکن اب ایک نیا رجحان یہ سامنے آیا ہے کہ جن طالبات کے خاندان میں کوئی محرم بھائی یا باپ کی صورت میں موجود نہیں ہوتا یا بیرون ملک جانے کے لیے دستیاب نہیں ہوتا وہ طالبات بھی ان تعلیمی سکالر شپس کو اپنے لیے یقینی بنانے کی خاطر اپنی فوری شادی کا اہتمام کرنا شروع ہوگئی ہیں۔ اس رجحان میں اضافے کی عکاسی کرنے والی ایک رپورٹ کے مطابق ان خواتین کی ترجیح ایسا شوہر ہوتا ہے جو کنوارا ہو اور پہلے سے بیرون ملک تعلیم کے لیے موجود ہو۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رشتے کرانے کے شعبے سے وابستہ شخصیات کا خیال ہے کہ اس انداز سے رشتوں کی تلاش اور شادیاں رچانا درست نہیں ہے۔ سب سے بڑا خطرہ جس کا سعودی معاشرے کو سامنا ہوسکتا ہے وہ یہ ہے کہ اس طرح شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے غیر ملکی کلچر کے نمائندہ بن کر واپس آئیں گے۔ رشتے کرانے کے شعبہ میں سالہا سال سے کام کرنے والی ام فارس کا اس کہنا ہے کہ بہت ساری خواتین کو ان بنیادوں پر شادی کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کا اندازہ نہیں ہے۔ ایسی شادیوں کے نتیجے میں نہ صرف ثقافتی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے بلکہ دہشت گردی کے رجحانات رکھنے والے عناصر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ام فارس نے خبردار کیا کہ اس طرح کی شادی کرنے کی خواہش مند بعض خواتین نے شائع کرائے گئے اشتہارات میں غلط اطلاعات فراہم کیں اور اپنی مالی حیثیت کے حوالے سے مبالغہ کیا، جوکہ درست نہیں ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment