Friday 30 January 2015

نئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے منصب سنبھالتے ہی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں ،ریاض اور مکہ کے گورنر تبدیل کر دیے اورتعلیم کی دو وزارتوں کو اکھٹا کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے ایک فرمان کے تحت پرنس فیصل بن عبدالعزیز کو دوبارہ مکہ کاگورنربنادیاجبکہ انکے پیشرو پرنس مشال بن عبداللہ کوریاض کاگورنرمقررکردیا،پرنس خالدبندرکوانٹیلی جنس چیف کے عہدہ سے ہٹادیااورانکی جگہ بریگیڈیئر جنرل خالدالحمیدین کوتعینات کردیا جبکہ صوبہ القصیم کے گورنرپرنس فیصل بن مشال کوبرطرف کرکے پرنس فیصل بن بندرکو گورنر بنادیا گیا۔ مزیدبرآں بادشاہ نے عادل طوریفی کو وزیراطلاعات، صالح الشیخ کووزیراسلامی امور، عبدالطیف الشیخ کو وزیر میونسپلٹی، منصور بن متعب کووزیرمملکت جبکہ وزارت تعلیم اوروزارت ہائرایجوکیشن کاباہم انضام کردیا۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN