Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Saturday 31 January 2015
سعودی عرب میں مختلف عدالتوں نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 65 سے زائد شوہروں کو 2 دن سے 3 ماہ تک کی سزائیں سنائی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عدالتوں نے ان شہروں کو سزائیں دی ہیں جو عائلی معاملات میں اپنی بیویوں کے ساتھ تنازعات میں عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ عدالتی فیصلوں میں کہا گیا کہ سزا پانے والے افراد نے اپنی بیویوں کو روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی یا پھر بچوں کو ان کی ماؤں سے ملوانے میں عدالتی فیصلو ں کی توہین کی۔ سعودی وزارت انصاف کے حکام کا کہنا ہے کہ عدالتوں نے ایسے شوہروں کو سزائیں سنائیں جن کی موجودہ یا سابق بیویاں ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مصائب اور مشکلات میں مبتلا تھیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو سزائیں دینے سے قبل انہیں پورا موقع دیا گیا کہ وہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کریں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment