Friday 16 January 2015

قرآن پاک کے ہزاروں نسخوں کو نذرآتش کرنے کی دھمکی سے منظر عام پر آنے والا ملعون امریکی پادری ٹیری جونز اس قدر ذلیل و رسوا ہوا کہ ان دنوں امریکی ریاست فلوریڈا میں فنگر چپس بیچ رہا ہے۔ ٹیری جونز کی جانب سے قرآن کریم کے نسخوں کو نذرآتش کرنے کے اعلان کے بعد پوری دنیا میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی تھی اور خود امریکی حکومت بھی اس ایک پادری کے ہاتھوں یرغمال دکھائی دیتی تھی، موصوف نے فلوریڈا ریاست کے شہر’’براڈنٹون ‘‘ میں اب ایک چھوٹی سی دکان کھولی ہے جہاں وہ فرانسیسی طرز سمیت مختلف نمونوں کے چپس فروخت کرتا ہے۔ 62 سالہ ٹیری جونزنے اسلام کے خلاف بغض اورنفرت کی آگ بجھانے کے لیے’’اسلام شیطان‘‘ کے نام سے ایک کتاب بھی تالیف کر رکھی ہے جس سے اس نے اپنی دولت میں بے پناہ اضافہ کیا لیکن اب اسے چپس فروش کے روپ میں دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیری جونز اوائل عمری میں ایک چھوٹے ریستوران میں بھی کام کر چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف مختلف کھانے بنانے کا ماہر ہے بلکہ بہترین معیار کے فنگر چپس بھی تیار کر لیتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ گائے پالنے کا بھی شوقین ہے۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN