Thursday 25 December 2014

سعودی عرب نے غیر ملکی شہریوں کے لیے فیملی ویزے کی زیادہ سے زیادہ مدت چھے ماہ مقرر کی ہے۔ سعودی ڈائریکٹوریٹ برائے امیگریشن اورپاسپورٹ کا کہنا ہے کہ فیملی ویزے کی نئی مدت ایک سو اسی دن مقرر کی گئی ہے۔ ویزے کی مدت کا آغاز سعودی عرب میں داخلے کے وقت کی گئی رجسٹریشن سے ہوگا ۔ محکمہ امیگریشن کے ترجمان کیپٹن احمد بن فہد الیحدان نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے باربار مملکت میں غیرملکی فیملی کے قیام کی مدت کے بارے میں استفسارات کیے تھے۔ اس سلسلے میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ غیر ملکی فیملی کے مملکت میں قیام کے لیے ویزے کی مدت چھے ماہ رکھی گئی ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں موجود سعودی سفارت خانے، قونصل خانے اور نمائندہ دفاتر ویزے جاری کرنے کے مجاز ہیں۔اگر سعودی عرب آنے والے کسی غیر ملکی خاندان نے اپنے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کرانا ہو تواس کو پہلی مدت ختم ہونے سے قبل متعلقہ حکام سے رجوع کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ویزے کی مدت میں آن لائن سروسز کے ذریعے توسیع کی سہولت پہلے ہی دے دی ہے۔ کوئی بھی شخص اپنے ویزے کی مدت پر نظرثانی اور اس میں توسیع کے لیے آن لائن درخواست دے سکتا ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN