Friday 10 October 2014

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزہ رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ و زیر اعظم محمد نواز شریف کی کوششوں سے پی آئی اے نے زوال سے ایک بار پھر عروج کی جانب سفر شروع کر دیا ہے، قومی ایئر لائن کو مالی طو رپر مستحکم بنانے کے لئے موجودہ حکومت نے 25 مسافر طیارے ادارے کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 10 طیارے ادارے کو اگلے ماہ مل جائیں گے ، حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے 12 سال کے طویل عرصے کے بعد پی آئی اے پہلی دفعہ منافع میں جانے میں کامیاب ہوا ہے ،5 جون کے ریفرنڈم میں ایئر لیگ شاندار کامیابی حاصل کر کے وزیر اعظم نواز شریف کی کامیاب پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پی آئی اے ایئر لیگ لاہور کے عہدیداروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت ایئر لیگ لاہور کے صدر احمد بٹ نے کی۔ اس موقع پر ایئر لیگ لاہو رکے جنرل سیکرٹری محمود بخاری بھی موجود تھے۔ حمزہ شہباز شریف نے وفد کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لیگ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہماری جماعت کی ذیلی ٹریڈ یونین ہے جس کے کارکن پی آئی اے کو دنیا کی نمبر ایک فضائی کمپنی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ ماضی کی حکومت سے وا بستہ ٹریڈ یونین نے جس طرح ادارے کو اپنی حکومت سے گٹھ جوڑ کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ۔ وہ قومی وسائل سے کھلواڑ کی درد ناک داستان ہے ۔ حمزہ شہباز شریف نے ایئر لیگ کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایسا کوئی اقدام نہیں کرے گی جو ادارے میں چھانٹی یا ملازمین کے مفادات کو نقصان پہنچانے پر منتج ہو ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کے خاتمے تک نہ ہی ملک میں سرمایہ کاری آئے گی اور نہ ہی عام آدمی کو صحیح معنوں میں ریلیف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف چین کے ساتھ لاہور میں اورنج لائن ریلوے ٹریک بچھانے کا معاہدہ کر کے آئے ہیں ۔ 27 ماہ کی مدت میں مکمل ہونے والے اس منصوبے سے لاہور عالمی معیار کا شہر بن جائے گا


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN