Wednesday 22 October 2014

سعودی حکومت نے مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی بہبود کیلئے چھوٹے کاروباری اداروں پر سے 2400 سعودی ریال کا خصوصی ٹیکس ختم کردیا ہے۔ سعودی عرب میں 815000 چھوٹے کاروباری اداروں میں بیرون ممالک کے تقریباً 14 لاکھ لوگ کام کرتے ہیں، اس فیصلے کا اطلاق سعودی مردوں سے شادی کرنے والی تارکین وطن خواتین پر بھی ہوگا۔ مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ماہر شاہ جمال نے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے چھوٹے کاروباری اداروں ،جن میں 9 سے کم افراد کام کرتے ہیں ، کو فائدہ ہوگا جس سے یہ سیکٹر اور پھلے پھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت کے چھوٹے کاروباری اداروں کے ان ملازمین کی فلاح کیلئے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے کل کمپنیوں کا 93 فیصد ہیں اور ان میں مملکت کی کل افرادی قوت کا 27 فیصد لوگ کام کرتے ہیں۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN