Friday 17 October 2014

سعودی شوریٰ کونسل نے ملازمین کی بھرتی کیلئے غیر ملکی ماتحت کنٹریکٹروں پر انحصار کرنے والی کمپنیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی شہریوں کیلئے زیادہ ملازمتیں فراہم کی جائیں۔ شوریٰ کے ارکان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بڑی سعودی کمپنیوں کی طرف سے ملامتوں کا اختیار غیر ملکیوں کی کنٹریکٹ کمپنیوں کو دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس روایت کی وجہ سے 2013ءکے مقابلے میں اس سال غیر ملکی ملازمین کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب بے روزگار سعودیوں کی تعداد 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 622000 ہوچکی ہے۔ شوریٰ نے وزارت افرادی قوت سے اس اضافے کی وجہ بھی طلب کرلی ہے کیونکہ سعودی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے مختلف پروگراموں کے باوجود ان کی بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN