Friday 11 April 2014

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستان اور افغانستان کو ایک پڑوسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے‘ بھارت کو اس وقت ایک سیکولر حکومت کی اشد ضرورت ہے جو بدلتے ہوئے حالات کے مطابق فیصلے کرسکے اور سب کو ساتھ لے کر چلے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے من موہن سنگھ نے کہا کہ ملک میں جاری حالیہ انتخابات میں حکومتی اتحاد کی کامیابی یقینی ہے۔ ملک کو شدید مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے دانشمندی کیساتھ ہر سطح پر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان بھارت کے اہم ترین پڑوسی ملک ہیں اور ان کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مذاکرات جاری رکھنے سمیت ہر ممکن کوششیں جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کیساتھ بات چیت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور تمام مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہی اولین ترجیح رہے گی

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN