امریکا میں نئے مالی سال کابل تو منظور نہیں ہوسکا مگرکچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سرکاری ملازمین کو احساس ہونے نہیں دے رہے کہ انہیں کچھ دنوں کیلئے فارغ کردیا گیا ہے۔ امریکا کا ایک رخ یہ بھی ہے۔ یہ واشنگٹن کے وہ سرکاری ملازمین ہیں جنہیں عارضی طور پر فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہیں مقامی دکانداروں کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریسٹورنٹ مالکہ کہتی ہے کہ مفت کھانا لوگوں کی پریشانی کم کرنے کے لیے دیا جار ہا ہے۔ شاید میٹھا کھا کر ان کی تلخی کچھ کم ہو جائے۔ امریکا میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے کئی سرکاری محکمے بند ہیں اور 10 لاکھ ملازمین عارضی طور پر فارغ ہو گئے ہیں۔ میوزیم،چڑیاگھراور پارکس یہاں تک کہ فوجی یادگار بھی بند پڑی ہے۔ تاہم سیکڑوں بزرگ اورسابق فوجی کچھ ریپبلکن ارکان کانگریس کے ہمراہ پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹی ربن ہٹاکر جنگ عظیم دوئم کی قومی یادگارمیں داخل ہوگئے۔ ان کاکہناتھاکہ یادگارمیں آناان کاحق ہے اوراس سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا
Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment