Friday 4 October 2013

صوبہ انبار میں آرمی چیک پوائنٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے

عراق کے صوبہ انبار میں آرمی چیک پوائنٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔بغداد کے مغربی حصے میں آج صبح صوبہ انبار کے قصبے حیت کے داخلی راستے پر آرمی کے چیک پوائنٹ پر خودکش کار بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ دیگر 5 فوجی زخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور دھماکے کی جگہ پر تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق میں پچھلے ماہ کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں 60 کے قریب افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN