Friday, 4 October 2013

100سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ملزم شجاعت ہاشمی سمیت کئی ٹارگٹ کلرز اور بھتا خوروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں100سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ملزم شجاعت ہاشمی سمیت کئی ٹارگٹ کلرز اور بھتا خوروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق نیو کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکا کارروائی کی اور سو سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب ملزم شجاعت ہاشمی کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ شجاعت ہاشمی ٹارگٹ کلر ز کا سرغنہ ہے،اس کے گروپ میں 25 ٹارگٹ کلرزشامل ہیں۔ دوسری جانب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سہراب گوٹھ میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے راشدی گروپ کے نام پر بھتا لینے والے ملزم فریدکو گرفتارکرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے آٹو پارٹس کے تاجر سے دو کروڑ روپے بھتا مانگا تھا، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اورنگی ٹاوٴن میں کارروائی کے دوران تین بھتا خور وں جبکہ سرجانی ٹاوٴن سے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم کاشف کالا کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم تھانہ نارتھ کراچی کے سپاہی کے قتل اور دیگر وارداتوں میں مفرور تھا۔ ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گارڈن تھانے کی حدود میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران قتل کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان زاہد اور کاشف سہیل کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان نے سنی تحریک کے تین کار کنوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ لیاری میں ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ سے تعلق رکھنے والے ٹا رگٹ کلر ظہور کو گرفتارکیا گیا

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN