Wednesday, 18 September 2013

امریکا میں سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں

امریکا میں سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب سے 8 افراد ہلاک اور 500 سے زائد لاپتا ہیں۔ امریکی ریاست کولاراڈو میں بارشوں کے بعد آنے والے بد ترین سیلاب نے کئی کلو میٹر رقبے کو نقصان پہنچایا ہے، متعدد مکانات تباہ ہوچکے ہیں ۔ کولاراڈو کے پہاڑی علاقے سے سیکڑوں افرادلا پتا ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں اور لاپتا افرادکی تلاش میں ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں، 3 ہزار سے زائد افراد انخلاء پر مجبور ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق سیلاب سے اب تک 8 افراد ہلاک اور 580 لاپتا ہیں




No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN