Thursday 19 September 2013

آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے امیر کون ہے اور اْس کے پاس کتنے پیسے ہیں؟

 کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے امیر کون ہے اور اْس کے پاس کتنے پیسے ہیں؟ اگر آپ نہیں جانتے کوئی بات نہیں ہم ہیں نا! دنیا بھر کے امیروں پر نظر رکھنے والے فوربز میگزین نے بتایا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس ہیں جن کی کل دولت ہے بہتر ارب ڈالر، پچھلے سال دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز میکسیکو کے کارلوس سلم کو ملا تھا لیکن اس سال بل گیٹس پھر ان سے آگے نکل گئے۔ بل گیٹس پچھلے بیس سال سے امریکا کے امیر ترین شخص ہیں۔ نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ دسویں امیر ترین امریکی ہیں جن کے پاس 31 ارب ڈالر کی دولت ہے۔ فیس بک کے شیئرز کی مالیت بڑھنے سے اس کے مالک مارک زوکربرگ کی دولت بڑھتی ہوئی 19 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ فوربز کا کہنا ہے کہ امریکا کے چار سو امیر ترین افراد کے پاس دو کھرب ڈالر کی دولت ہے جو روس کی جی ڈی پی کے برابر ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN