Friday, 20 September 2013

تحقیق میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ کولیسٹرول کم کر نے والی ادویات مریض میں موتیا کا خطرہ بڑھادیتی ہیں

نئی تحقیق میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ کولیسٹرول کم کر نے والی ادویات مریض میں موتیا کا خطرہ بڑھادیتی ہیں۔حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین اس اسٹڈی کے بعد یہ سوال کر رہے ہیں کہ آیا ان ادویات کا فائدہ زیادہ ہے یا نقصان ،ان نقصانات میں جگرکو نقصان پہنچنا اور شگر بھی شامل ہے۔ٹیکساس کے سین انٹونیو ملٹری میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے 46ہزار249مریضوں کے معائنہ کے بعدیہ رپورٹ تیار کی ہے۔ان میں سے 13ہزار مریض کم از کم 90 دن سے باقاعدہ کولیسٹرول کم کرنے والی دوا استعمال کر رہے تھے۔ان کا مقابلہ ان مریضوں سے کیا گیا جویہ دوا استعمال نہیں کر رہے تھے جس سے معلوم ہوا کہ باقاعدگی سے دوا استعمال کر نے والوں میں موتیا کا خطرہ 40فیصد زیادہ ہوجاتاہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN