Thursday, 19 September 2013

دنیا کے تیز ترین شخص، یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں ان کی فیورٹ،ہوم ٹیم ویسٹ انڈیز نہیں، پاکستان ہے۔ جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ اولمپکس میں چھ گولڈ میڈل لے چکے ہیں

دنیا کے تیز ترین شخص، یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں ان کی فیورٹ،ہوم ٹیم ویسٹ انڈیز نہیں، پاکستان ہے۔ جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ اولمپکس میں چھ گولڈ میڈل لے چکے ہیں۔ پچھلے دونوں اولمپکس میں 100 میٹردوڑ کے فاتح رہنے والے بولٹ تین بار عالمی چیمپیئن بھی بنے اور کئی رکارڈ اپنے نام کیے۔ 27 سالہ بولٹ کا 2016 کے ریو اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کاارادہ ہے۔ یوں تو بولٹ فٹ بال کے بھی شوقین ہیں اور ایک دن پہلے اپنے فیورٹ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جرسی پہنے فٹ بال اسٹارز کے ساتھ ایک ٹریننگ سیشن میں شریک بھی ہوئے۔ لیکن بولٹ کا اصل شوق رہا ہے کرکٹ۔بولٹ کو اس سال آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں بولٹ کا کہنا تھا کہ ابھی تو نہیں، لیکن اگرمستقبل میں موقع ملا تو وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں یوسین بولٹ نے بتایا کہ بچپن میں جب بھی ان کی ہوم ٹیم ویسٹ انڈیز کا مقابلہ پاکستان سے ہوتا تھا، تو وہ پاکستان کو ہی سپورٹ کرتے تھے۔ بولٹ کا کہنا تھا کہ ان کے پسندیدہ ترین بالر بھی کوئی ویسٹ انڈین نہیں، پاکستان کے سپر اسٹار وقار یونس تھے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN