Wednesday, 25 September 2013

اب حیران کن اور دلچسپ واقعات ،بلوچستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے بعد سمندر میں ایک اور جزیرہ ابھر آیا ہے جوڑی بننے سے گوادارکے سمندرمیں ابھرے جزیرے کی تنہائی ختم ہوگئی ہے

…پہلے تباہی، اب حیران کن اور دلچسپ واقعات ،بلوچستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے بعد سمندر میں ایک اور جزیرہ ابھر آیا ہے جوڑی بننے سے گوادارکے سمندرمیں ابھرے جزیرے کی تنہائی ختم ہوگئی ہے ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کے مطابق گوادر میں ابھرنے والا جزیرہ سطح آب سے 60 سے 70 فٹ بلند ہے۔ اس کی لمبائی 100 سے 120 میٹر، جب کہ چوڑائی 250 سے 300 میٹرہے۔جزیرہ ساحل سے 200 میٹراندر ہے۔ جزیرے سے میتھین گیس کا اخراج ہورہا ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ بلبلے بنتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ سمندر میں ابھرنے والے اس جزیرے پر آبی حیات کے آثار بھی نمایاں ہیں۔ادھر اورماڑہ اور پسنی کے درمیان بھی ایک اور جزیرہ ابھر آیا ہے۔ ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق سمندر میں ابھرنے والا یہ جزیرہ دریائے باسل کے قریب ابھرا ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN