سندھ اسمبلی میں تھیلیسیمیاسے آگاہی کے بل کی منظوری کوطبی ماہرین نے بے حد سراہا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی سے پہلے جوڑے کے تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کو یقینی بنانے کیلئے بھی موثر اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہو تا ہے جہاں سالانہ چار ہزار سے زیادہ بچے تھیلیسیمیا کا مرض لے کر پید ا ہو تے ہیں۔طبی ماہر ین کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا سے آگاہی کے قانون کی منظوری سے آنے والی نسلوں کو اس مرض سے بچا یا جا سکے گا اور علاج کے اخراجات کے باعث معا شی طور پر دبا وٴ کا شکار والد ین اپنا ااور اپنے بچوں کا مستقبل بہتر بنا سکیں گے۔تھیلیسیمیاسے آگاہی کے بل کے تحت شادی سے قبل جوڑے کے خون کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر جرما نے سمیت دیگر سزائیں بھی دی جا ئیں گی۔ تھیلیسیمیا میں مبتلا مریضوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اس بل کو بہت پہلے آجا نا چاہئے تھا۔طبی ماہر ین نے اس بات پر خاص زور دیا ہے کہ قانون کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کوبھی موثر بنایا جائے۔سندھ اسمبلی کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مرض سے متعلق بل پاس ہو نے کو جہاں طبی ماہرین سرا ہ رہے ہیں وہیں اس مرض میں مبتلا بچوں کے والدین بھی اسے خوش آئند قدم قرار دے رہے ہیں
Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment