Wednesday, 18 September 2013

امریکا میں 2 خواتین کو قتل کرکے گاڑی میں فرار ہونے والے شخص کے پیچھے پولیس لگ گئی

امریکا میں 2 خواتین کو قتل کرکے گاڑی میں فرار ہونے والے شخص کے پیچھے پولیس لگ گئی، ہائی وے پر تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی کی ٹکر سے ایک اور شہری کی جان لے لی، بچنے کا کوئی راستہ نہ ملا تو خودکشی کرلی۔کسی فلم کی طرح لگنے والے یہ مناظر ہیں امریکی ریاست فلوریڈا کے، میامی کے قریب ایک شخص نے 2 خواتین کو قتل کیا اور پھر گاڑی میں فرار ہونے لگا۔ پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا تو اس نے اپنی گاڑی کی رفتار انتہائی خطرناک حد تک تیز کرلی۔ کئی گاڑیوں کو اوور ٹیک کیا کئی سگنل توڑے اور بالآخر تیزرفتاری کے باعث اس کی گاڑی ایک چوراہے سے گزرنے والی کار سے ٹکراگئی۔ اس خوفناک حادثے میں دوسری کار میں سوار شہری تو موقع پر ہی دم توڑ گیا مگر ملزم پھر بھی بچ گیا۔ پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے ان پر بھی گولیاں برسائیں۔ آخر کار فرار کا کوئی راستہ نہ پاکر اس نے اپنی ہی بندوق سے خودکشی کرلی

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN