Friday, 20 September 2013

اسٹیل ملز کے ملازمین کا کڑا انتظار ختم ہونے کو ہے۔وفاقی حکومت نے ادارے کو 1.5 ارب روپے جاری کردیئے

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کا کڑا انتظار ختم ہونے کو ہے۔وفاقی حکومت نے ادارے کو 1.5 ارب روپے جاری کردیئے ۔ ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہیں آئندہ ہفتے مل جائیں گی۔پاکستان اسٹیل ملز کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ادارے کی مالی معاونت کے لیے منظور شدہ 2.9 ارب روپے میں سے ے1.5 ارب روپے کی پہلی قسط ادارے کو جاری کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق پیر یا منگل تک 80کروڑ روپے سے ملازمین کی دوماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی جبکہ ملازمین کی گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ہیں۔اس کے علاوہ 70کروڑ روپے سے خام مال خریدا جائے گا

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN