Tuesday, 12 May 2015

سعودی عریبین ایئر لائن نے اپنے ایک آف-ڈیوٹی طیارے کی اسرائیلی ایئرپورٹ پر معمول کی دیکھ بھال کی رپورٹ پر پرتگالی کمپنی ’ہائی فلائی‘سے معاہدہ منسوخ کر دیا۔ ائیر لائن نے بتایا کہ لیز پر فراہم کرنے والی کمپنی ہائی فائی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے سعودی نشان کے حامل ایک A330 ایئر بس کو تل ابیب کے بن گرین ہوائی اڈے پر اتارا، جہاں ایک اسرائیلی کمپنی بیڈک نے اس کی معمول کی دیکھ بھال کی۔ بیڈک کے ترجمان نے بتایا کہ معمول کی دیکھ بھال کرنا ایئرپورٹ پر فراہم کی جانے والی خدمات کا حصہ ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے سعودی طیارے کی تل ابیب میں موجودگی کو نمایاں جگہ دی۔ ایک سعودی روزنامہ عرب نیوز نے معاہدے کے حوالے سے بتایا کہ طیاروں کی لینڈنگ صرف ان ملکوں میں کی جا سکتی ہے، جن کی سعودی عرب سے سفارتی تعلقات قائم ہوں تاکہ سعودی عملہ اور سول ایویشن اتھارٹی دیکھ بھال کا عمل مکمل ہونے کے بعد طیارے کا جائزہ لے سکے۔ خیال رہے کہ ریاض کا اسرائیل سے کوئی باضابطہ تعلق نہیں اور 1970 کی دہائی سے سعودیہ کی سربراہی میں عرب ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کیے ہوئے ہیں


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN