Saturday, 31 January 2015

شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے دعویٰ‌ کیا ہے تنظیم کے بانی رہنما مقتول اسامہ بن لادن اخوان المسلمون کے رکن تھے۔ اخوان المسلمون ہی نے انہیں سابق سوویت یونین کے خلاف 'جہاد' کے لیے پاکستان بھیجا تھا۔ "اخوان المسلمون نے اسامہ بن لادن کو افغانستان نہ جانے کا مشورہ دیا گیا تاہم انہوں نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے براہ راست افغان جنگ میں حصہ لیا۔" ایمن الظواھری کا یہ بیان العربیہ ٹی وی کے فلیگ شپ پروگرام 'صناعۃ الموت' میں پیش کیا گیا، جسے القاعدہ کے میڈیا سیل "السحاب فائونڈیشن" کی جانب سے حال ہی میں جاری کیا گیا تھا۔ پروگرام میں عرب اور مسلمان ملکوں‌ میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مذہبی جماعتوں کے باہمی تعلقات پر روشنی ڈالی گئی۔ خاص طور پر سنہ 1970ء کے عشرے میں جہادی اور تکفیری جماعتوں کے باہمی تعلقات سے پردہ اٹھا گیا ہے۔ ایک ویڈیو فوٹیج میں ایمن الظواہری کو ماضی میں القاعدہ کی دوسری تنظیموں کے ساتھ روابط سے پردہ اٹھاتے دکھایا گیا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ اخوان المسلمون کے مرشد عام مصطفیٰ مشہور اور اسامہ بن لادن کی پاکستان کے شہر پشاور میں ‌بھی ایک اہم ملاقات ہوئی تھی


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN