Wednesday 2 April 2014

سعودی عرب نے غیرملکی شہریوں کو یتیم سعودی لڑکیوں سے شادی کی اجازت دے دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق غیرملکیوں شہریوں کو یتیم سعودی خواتین سے شادی کی اجازت دینے کا فیصلہ یتیموں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی اعلیٰ کمیٹی کے اجلاس میں  کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیرمین سمہا الغامدی کا کہنا تھا کہ یتیم لڑکیوں کی شادی آسان کام نہیں ہے کیونکہ عموما ایسی لڑکیوں کے لیے معمر، معذور یا نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد کے رشتے آتے ہیں۔اراکین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یتیم لڑکیوں کی شادی کے وقت اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جو لڑکے ان لڑکیوں سے شادی کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد حکومت کی جانب سے ان کی فلاح وبہبود کے لئے رکھی گئی رقم کا حصول تو نہیں ۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN